21 اکتوبر 2011 - 20:30

ترکی نے ایران کے خلاف امریکہ کے نئے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے ۔

ابنا: ترک وزیرخارجہ داود اوغلو نے جمعے کے دن انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ایران کے خلاف امریکہ کا یہ الزام کہ ایران، واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کے منصوبے میں ملوث ہے بے بنیاد ہے اور امریکہ کے پاس ان الزامات کی حمایت میں کوئي ثبوت بھی نہیں ہے اور ترکی، اس سازش میں ایران کو ملوث نہیں سمجھتا ہے۔ ترک وزیرخارجہ نے پیش کش کی کہ ترکی اس مسئلے میں ایران اور امریکہ کے درمیاں ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ اس پریس کانفرنس میں علی اکبر صالحی نے ایران کے خلاف امریکہ کے الزامات کو احمقانہ سناریو قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام سرانجام ایران سے معافی مانگنے پرمجبور ہوں گے۔ یاد رہے امریکی وزیرقانون نے گيارہ اکتوبر کو ایران پرالزام لگایا تھا کہ ایران نے واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور اس غرض سے میکسیکو کے منشیات کے اسمگلروں سے مدد لی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عوامی احتجاج سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کےلئے ایران پر الزام لگائے ہیں۔.......... /169